سیمی فائنل میں پہنچنے پر بہت اچھا لگ رہا ہے، ویرات کوہلی

پاکستان کے خلاف شاندار سینچری اسکور کرنے والے بھارتی اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ سیمی فائنل میں پہنچنے پر بہت اچھا لگ رہا ہے۔
واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے میگا ایونٹ چیپمئنز ٹرافی میں ہائی وولٹیج ٹاکرے میں بھارت نے ویرات کوہلی کی شاندار سینچری کی بدولت پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔
پاکستانی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز بھی پورے نہیں کھیل سکی تھی، پوری قومی ٹیم 2 گیندیں قبل ہی 241 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی جبکہ بھارت نے مطلوبہ ہدف 42.3 اوورز میں 4 وکٹوں پر حاصل کیا۔
دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی ٹیم کھیل کے ہر شعبے میں پاکستانی ٹیم پر حاوی رہی جب کہ شاہینوں نے ناقص بیٹنگ کے بعد باؤلنگ اور فیلڈنگ میں بھی قوم کو مایوس کیا۔
دبئی میں میچ جیتنے کے بعد بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ روہت شرما کے جلدی آؤٹ ہونے کے بعد میرا کام مڈل آرڈر میں بیٹنگ کو سنبھالنا اور شراکت قائم کرنا تھا اور اسپنرز کے خلاف زیادہ رسک نہیں لیے اور سنگل، ڈبل بناتے رہے







