سپورٹس
عوام کی طرف سے قومی ٹیم کی سلیکشن پر سوال؟

چیمپیئیمنز ٹرافی کے لیے منتخب پاکستان اسکواڈ کے اعلان کے بعد سابق کرکٹرز اور عوام نے شدید تنقید کی لیکن سلیکشن کمیٹی کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی، رہی سہی کسر فخرزمان کی انجری نے پوری کردی۔
اتنے بڑے ٹورنامنٹ کے لیے ٹیم میں کوئی دوسرا اسپیلسٹ اسپنر تھا اور نہ ہی کوئی ریگولر اوپنر منتخب کیا گیا، فہیم اشرف، طیب طاہر اور عثمان خان کی سلیکشن پر شائقین سراپا احتجاج رہے۔
پاکستان شاہین کی جانب سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے محمد حارث کو بطور اوپنر نہ کھلانے اور ان پر عثمان خان کو ترجیح دینے پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔
واضح رہے قومی ٹیم کے اوپنر صائم ایوب دورہ جنوبی افریقہ میں انجری کے بعد چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے تھے







