سیاسیات

پنجاب اسمبلی ساؤتھ ایسٹ ایشیا کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر خصوصی تقریب

پنجاب اسمبلی میں پہلی سی پی اے ایشیا اور ساؤتھ ایسٹ ایشیا ریجنل کانفرنس کے شاندار انعقاد کے اعتراف میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی، جس میں اسمبلی افسران، اسٹاف اور شراکت دار اداروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں۔سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اس تاریخی کانفرنس کو پنجاب اسمبلی کے پارلیمانی سفر میں ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بین الاقوامی سطح پر اسمبلی کی ایک بڑی سفارتی کامیابی ہے۔ انہوں نے سیکرٹری جنرل پنجاب اسمبلی چوہدری عامر حبیب اور ان کی ٹیم کو مثالی انتظامات اور انتھک محنت کے ساتھ کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔سپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی سی پی اے ایشیا ایگزیکٹو کمیٹی میں شمولیت ہماری مؤثر قیادت اور پارلیمانی صلاحیتوں کی عکاس ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کانفرنس کی کامیابی ٹیم ورک اور بہترین انتظامات کا نتیجہ ہے، جس میں تمام متعلقہ اداروں نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔سپیکر ملک محمد احمد خان نے پاکستان کو سی پی اے ایشیا کا ریجنل سیکرٹریٹ قرار دیے جانے کو ایک غیر معمولی اعزاز قرار دیا اور کہا کہ یہ کامیابی پاکستان کی پارلیمانی سفارتکاری کے ایک نئے باب کا آغاز ثابت ہوگی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی ایسے بین الاقوامی ایونٹس کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے گا۔تقریب میں شاندار کارکردگی پر جن افراد کو اعزازی شیلڈز دی گئیں ان میں اسمبلی سیکرٹریٹ سے سیکرٹری جنرل چوہدری عامر حبیب، ڈی جی اسمبلی خالد محمود، ایڈیشنل سیکرٹری مائرہ رفیق شامل ہیں۔ ڈی جی پی آر غلام صغیر شاہد، طاہر علی وٹو ڈی جی پی ایچ اے، قیصر شریف جی ایم پی ٹی وی، ڈی جی پروٹوکول، محمد عبداللہ چیف رپورٹر اے پی پی کو بھی شیلڈز پیش کیں۔ اس کے علاوہ سٹاف آفیسر برائے سپیکر عماد حسین بھلی، صدر پریس گیلری پنجاب اسمبلی خواجہ نصیر احمد، سیکرٹری پریس گیلری عدنان شیخ اور دیگر افسران اسمبلی کو بھی اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا۔بعدازاں، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے بنگلہ دیشی صحافیوں کے وفد نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور عوامی روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سپیکر نے وفد کے دورے کو خیرسگالی کا مظہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش کے ساتھ تعاون کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں، جو دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید وسعت دے سکتے ہیں۔سپیکر نے ثقافتی و تعلیمی روابط کے فروغ کے لیے مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ وفود کے تبادلے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ بنگلہ دیشی صحافیوں نے پاکستان کی مثبت تصویر عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور پاکستان کے شمالی علاقہ جات کی خوبصورتی کو سراہا۔دورے کے دوران بنگلہ دیشی صحافیوں نے سپیکر پنجاب اسمبلی کو دورہ? بنگلہ دیش کی دعوت دی، جس پر سپیکر نے خیرمقدم کیا۔ وفد کو پنجاب اسمبلی کے چیمبر میں خوش آمدید کہا گیا اور انہیں اسمبلی کے تاریخی پس منظر پر بریفنگ دی گئی، جبکہ پنجاب اسمبلی کے نئے ایوان کا خصوصی دورہ بھی کروایا گیا۔

موبائل نمبر:0300-8811898

جواب دیں

Back to top button