جرم کہانی
باجوڑ: 4 سالہ بچی کا ریپ اور قتل، ملزم گرفتار

خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں پولیس نے 4 سالہ بچی کے ریپ اور قتل کے الزام میں واقعے کے 12 گھنٹے بعد 19 سالہ ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
باجوڑ کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) وقاص رفیق نے اپنے دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچی کی لاش ایک روز قبل ایک نالے سے ملی تھی۔
وقاص رفیق کا کہنا تھا کہ لاش کا معائنہ کرنے پر معلوم ہوا کہ اسے قتل کیا گیا ہے، جیسے ہی اطلاع سامنے آئی، تو اپنی زیر نگرانی واقعے کی تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی۔
باجوڑ پولیس چیف کے مطابق پوسٹ مارٹم سے تصدیق ہوئی کہ قتل کرنے سے پہلے بچی کا ریپ کیا گیا تھا







