چیمپئنز ٹرافی میں دیگر ممالک کی جانب سے بائیکاٹ کا مطالبہ ہم پر دباؤ نہیں ڈال سکتا، افغان کپتان

افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان حکومت کی جانب سے خواتین سے متعلق رویے پر دیگر ممالک کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کے میچوں کے بائیکاٹ کے مطالبے پر ہماری ٹیم پر کوئی اثر نہیں پڑا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق پاکستان میں شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں افغانستان گروپ بی میں اپنی مہم کا آغاز جمعہ کو کراچی میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ سے کرے گا۔
گزشتہ ماہ جنوبی افریقہ کے وزیر کھیل گیٹن میکنزی نے برطانوی سیاست دانوں کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کے دوران افغانستان سے میچز کے بائیکاٹ کے مطالبے کی حمایت کی تھی۔
برطانوی سیاست دانوں کے ایک گروپ کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کے دوران افغانستان کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا گیا تھا جسے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو رچرڈ گولڈ نے یہ مسترد کردیا تھا







