گینگسٹر لارنس بشنوئی کے والدین اسکی جیل میں سہولیات کی کتنی رقم دیتے ہیں؟

بالی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کا جانی دشمن اور بھارت کے بدنام زمانہ گینگسٹر لارنس بشنوئی کا اصل نام بلکرن برار ہے جو اس وقت گجرات سبرمتی سینٹرل جیل میں قید ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں لارنس بشنوئی کے کزن رمیش بشنوئی نے اس کی دیکھ بھال کیلئے جیل میں خرچ کی جانے والی رقم کا انکشاف کیا ہے۔
رمیش بشنوئی نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ لارنس بشنوئی کے اہل خانہ جیل میں بیٹے کی دیکھ بھال کیلئے سالانہ 35 سے 40 لاکھ بھارتی روپےخرچ کرتے ہیں، لارنس کے گھر والوں نےکبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ان کا 31 سالہ پنجاب یونیورسٹی سے لاء گریجویٹ بیٹا مجرم بن جائے گا۔
رمیش نے بتایا کہ ہم جدی پشتی امیر رہے ہیں، لارنس کے والد ہریانہ پولیس میں کانسٹیبل تھے اور ہمارے گاؤں میں 110 ایکڑ زمین کے مالک تھے، لارنس ہمیشہ مہنگے کپڑے اور جوتے پہنتا تھا اور یہی وجہ ہے کہ اس کے گھر والے جیل میں بھیاس پر سالانہ 35 سے 40 لاکھ بھارتی روپے خرچ کرتے ہیں۔







