سیاسیات

پی ٹی آئی نے آج اسلام آباد میں احتجاج کی کال واپس لے لی، بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومت کی پیشکش قبول کرتے ہوئے اسلام آباد میں آج احتجاج کی کال واپس لے لی۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے ڈی چوک پر آج کا احتجاج مؤخر کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے حکومت کی جانب سے باضابطہ رابطہ کیا، وزیر داخلہ نے بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کروانے کی یقین دہانی کروائی۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وزیر داخلہ نے یقین دہانی کروائی کہ آج صبح ڈاکٹرز کو اڈیالہ جیل بھجوایا جائے گا، وزیر داخلہ محسن نقوی کی یقین دہانی پر پرامن احتجاج کو مؤخر کیا ہے۔

احتجاج مؤخر کرنے کا فیصلہ سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں ہوا، اجلاس میں اکثریت نےکہا کہ احتجاج کی کال واپس لی جائے، احتجاج مؤخر کرنے کا فیصلہ ایس سی او اجلاس کے تناظر میں ہوا۔

اجلاس میں پمز اسپتال ڈاکٹرز کی بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے لیےحکومتی پیشکش پر مشاورت کی گئی۔

اس سے قبل ذرائع سے اطلاعات آئی تھیں کہ حکومت نے کل کا احتجاج موخر کرنے کےلیے تحریک انصاف کی شرط مان لی، اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے طبی معائنے کیلئے حکومت تیار ہوگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کل صبح اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کریں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی نے پی ٹی آئی قیادت کو حکومت کے فیصلے سے آگاہ کردیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پمز اسپتال کے ڈاکٹرز کل صبح اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button