جرم کہانی
سعودی عرب: عوامی مقام پر جھگڑا کرنیوالے 7 پاکستانی اور افغانی گرفتار
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں عوامی مقام پر جھگڑے میں ملوث 7 غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
سعودی پولیس کے مطابق عوامی مقام پر جھگڑے میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا ہے
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا تعلق پاکستان اور افغانستان سے ہے۔
ریاض پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ جھگڑے کی ویڈیو بنانے اور وائرل کرنے والے شخص کی تلاش بھی جاری ہے