پاکستان

8 اکتوبر 2005کے تباہ کن زلزلے کو 19سال مکمل ہوگئے

8 اکتوبر 2005کے تباہ کن زلزلے کو 19سال مکمل ہوگئے مگر سب سے زیادہ متاثر ہونیوالی تحصیل بالاکوٹ میں تاحال بنیادی سہولیات نہ ہونے کے باعث متاثرین زلزلہ مایوسی کا شکار ہیں۔

زلزلے کو 19سال گزرگئے مگر نہ تو متاثرین بالاکوٹ کے لیے اسپتال بن سکا اور نہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے ازخود نوٹس کے باوجود نیو بالاکوٹ سٹی کی تعمیر مکمل ہوسکی، 4 حکومتیں بدل گئیں مگر متاثرین کے حالات آج تک نہ بدل سکے۔الاکوٹ کے بدقسمت باسیوں کی پوری نسل شیلٹرز میں سرد وگرم موسموں کا مقابلہ کرتے جوان ہوگئی ہے مگر ان کے مسائل پر کسی نے توجہ نہ دی۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر مانسہرہ نے ایک بار پھر اس امید کا اظہار کیا ہے کہ متاثرین کی آبادکاری کے مسائل جلد حل ہوجائیں گے۔

ادھر متاثرین کا کہنا ہے کہ اگر حکومت اب بھی سنجیدگی کا مظاہرہ کرے تو ان کے مسائل حل ہونے میں زیادہ دیر نہیں لگے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button