دنیا
اسرائیل کی مدد کرنے والے مُلک کو ’جائز ہدف‘ سمجھا جائے گا: ایران
اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے نے دیگر مُمالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایران اور اسرائیل کے درمیان محاذ آرائی میں نہ پڑیں اور اس ’لڑائی‘ سے دور رہیں۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’اگر کوئی ملک حملہ آور کی مدد کرتا ہے، تو وہ ملک جرم میں برابر کا شریک ہوگا اور اُسے بھی جائز ہدف سمجھا جائے گا۔‘
ایرانی وفد نے یہ بھی کہا ہے کہ ایران کا سرکاری پیغام امریکہ تک پہنچانے کا واحد راستہ تہران میں سوئس سفارت خانہ ہے۔