سیاسیات
ترامیم کیخلاف ہماری جدوجہد مولانا کیساتھ ہو گی: بیرسٹر گوہر

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ ترامیم کے خلاف ہماری جدوجہد مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ ہو گی۔
بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ مولانا صاحب بڑے زیرک ہیں، ان کے ساتھ ہمارا اتحاد جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کو دوام بخشنے کے لیے یہ ترامیم لے کر آ رہے ہیں، یہ آئینی نہیں، غیرآئینی ترامیم ہیں۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہم اس بات پر متفق ہو چکے کہ عدلیہ سے متعلق قانون سازی پر ہمارا ایک مؤقف ہو گا







