بلوچستان کے پڑھے لکھے نوجوانوں کی ترجیحات

طارق خان ترین
ملک کے طول و عرض کی طرح بلوچستان میں بھی صحت مندانہ سرگرمیاں بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہیں۔ یہاں سیاست ایک خونخوار بھیڑیے کی شکل اختیار کر چکی ہے۔ یہاں سیاست کے ذریعے شدت پسندی کو فروغ دیا جاتا ہے، بجائے اس کے کہ سیاست کے ذریعے یہاں کی غربت کا خاتمہ کیا جاتا، افراتفری کے ماحول کو ختم کرکے نوجوانوں کیلئے تجارتی، تفریحی اور تعلیمی مواقع فراہم کئے جاتے، مگر یہاں نوجوانوں میں ریاست کیخلاف زہر بھری جاتی ہے۔ کاش کہ سیاست دان سیاست کے ساتھ راست باز ہوتے تو آج صوبہ ناصرف ترقی کرتا بلکہ ملک بھی بلوچستان سے ترقی کرتا۔ بہر کیف پچھلے 14اگست یوم آزادی سے لیکر 6ستمبر یوم دفاع تک کیا سرگرمیاں ہوئی ہیں، اس سے نوجوانوں کی ترجیحات اور رجحانات کا پتہ چلتا ہے کہ نوجوان اپنے بہتر مستقبل کیلئے اپنے آپ کو مروجہ سیاست سے دور رکھنا چاہتے ہیں۔ میرے پچھلے آرٹیکل میں 22جولائی سے لیکر 5اگست تک کی تمام سرگرمیوں کو کور کیا گیا تھا، 6اگست سے لیکر 6ستمبر تک کی سرگرمیوں پر یہ آرٹیکل اپنے صوبے کے جوانوں کیلئے پیش کرتا ہوں۔ 6اگست کی تاریخ کو پراجیکٹ پاکستان اور گورنمنٹ آف بلوچستان محکمہ سپورٹس کی جانب سے 77ویں یوم آزادی سپورٹس فیسٹیول کے تحت 8مختلف سرگرمیاں کوئٹہ، لورالائی، نوشکی اور کوہلو میں منعقد ہوئیں جن میں ایک سیمینار "حب الوطنی، اتحاد، امن اور سماجی ہم آہنگی” کے عنوان کے تحت بوائے سکائوٹس فاطمہ جناح ہال، کوئٹہ میں ہوا۔ جس میں 890سے زائد افراد نے شرکت کی۔ ضلع نوشکی میں سب سے پہلے خاران میر شعیب نوشیروانی اور ڈی سی منیر سومرو فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا۔ نوشکی کے فٹبال گرائونڈ میں اظہر جان فٹ بال کلب بمقابلہ شہید منیر جان فٹبال کلب کے درمیان مقابلہ ہوا۔ جس میں ضلعی سپورٹس آفیسر مہمان خصوصی رہے۔ اس میچ میں 150سے زائد تماشائیوں نے شرکت کرتے ہوئے اپنی ٹیموں کی خوب حوصلہ افزائی کی۔ اس کے علاوہ نوشکی کے کرکٹ گرائونڈ میں سب سے پہلے نوشکی ڈی سی امجد سمرو کرکٹ ٹورنامنٹ کے تحت الفیصل جان کرکٹ کلب VSزمران جان کرکٹ کلب اور صابر جان کرکٹ کلب VSعبداللہ جان کرکٹ کلب کی ٹیموں کے درمیان میچز ہوئے، جس میں بھی مہمان خصوصی کے فرائض ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نے ادا کئے۔ ان میچز کو دیکھنے کیلئے 120سے زائد تماشائیوں نے شرکت کرتے ہوئے سماں باندھ دیا۔ لورلائی میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد یونائٹیڈ کرکٹ گرائونڈ نصیر آباد میں ہوا جس کے مہمان خصوصی سلطان خان ناصر ( اے سی کچلاک) رہے۔ ایاز اکیڈمی اور چیتا کلب کے درمیان کانٹے دار مقابلے دیکھنے کیلئے 130سے زائد طلبہ اور عوام نے شرکت کی۔ ضلع کوئٹہ میں 77ویں یوم آزادی سپورٹس فیسٹیول کے تحت افغان فٹبال کلب چمن اور کوئٹہ ڈویژن کلب کے درمیان یار محمد خان بڑیچ ریلوے فٹ بال گرائونڈ میں میچ کھیلا گیا جس میں افغان فٹبال کلب نے کوئٹہ ڈویژن کلب کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دیدی۔ میچ کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر رہے۔ میچ کو دیکھنے کیلئے 520سے زائد افراد نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ ضلع کوہلو کے بلوچ فٹبال گرائونڈ میں بلوچ فٹبال کلب کوہلو بمقابلہ سپر ماڑی فٹبال کلب کے درمیان مقابلہ ہوا، جس کے مہمان خصوصی میر یوسف مری رہے، میچ سے لطف اندوز ہونے کیلئے 80سے زائد لوگوں نے شرکت کی۔ 77ویں یوم آزادی سپورٹس فیسٹیول کے تحت تیسرا فٹبال میچ بھی کوہلو کے بلوچ فٹبال گرائونڈ میں ینگ فٹبال کلب بمقابلہ بچہ فٹبال کلب کھیلا گیا، جس کے مہمان خصوصی میر آصف رہے۔ میچ کو دیکھنے کیلئے 190سے زائد تماشائیوں نے شرکت کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو خوب داد دی۔ یوم آزادی سپورٹس فیسٹیول کے تحت سنوکر ٹورنامنٹ کا دوسرا مرحلہ بھی کوہلو کے ثنا پالزا کے مقام پر ہوا، جہاں میر عدنان مری نے فتح خان مری کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی، ماسٹر بنگال نے میر طاہر مری کو شکست دی، ستار مری نے میر الطاف مری کو شکست دی، عبدالقادر نے شادی خان کو شکست سے دوچار کر دیا۔ ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے کو دیکھنے کیلئے 80سے زائد افراد نے شرکت کرتے ہوئے صحت مندانہ سرگرمیوں کو خوب سراہا۔ 6 اگست کو جشن آزادی جوڈو چمپئن شپ اختتام پذیر ہوا جس میں ڈائریکٹر پاکستان سپورٹس بورڈ جناب علی رضا نے شرکت کی۔ چمپئن شپ کا افتتاح صدر بلوچستان جوڈو ایسوسی ایشن ڈاکٹر بشیر احمد بابئی نے کیا، جس میں ٹوٹل 8جوڈو اکیڈمیوں نے حصہ لیا، سخی میرو رند جوڈو اکیڈمی نے مجموعی طور پر130پوائنٹس حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی، تاجک ٹائیگر اکیڈمی 60 پوائنٹس حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہی۔ ٹیکنیکل آفیشلز میں چیف ریفری بختیار احمد، محمد رمضان، محمد آزاد لانگو، عبدالستار، شیر خان کاکڑ، شاہ نواز نے فرائض سر انجام دیئے۔ فائنل کے مہمان خاص ڈائریکٹر پاکستان سپورٹس بورڈ علی رضا تھے، جنہوں نے آفیشلز اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔7 اگست کو بگٹی سٹیڈیم میں کوئٹہ ڈویژن اور رخشان ڈویژن کے درمیان کرکٹ فائنل میچ ہوا۔ اسی دن مسلم فٹبال کلب بمقابلہ افغان فٹبال کلب عبدالقیوم فٹبال سٹیڈیم علمدار روڈ کوئٹہ میں میچ کھیلا گیا جنہیں افغان فٹبال کلب نے پنیلٹی کک کے ذریعے 5-4سے اپنے نام کیا۔ 9 اگست کو فٹبال ٹورنامنٹ میں بلوچستان سپورٹس بورڈ نے لورلائی ڈویژن کو سیمی فائنل میں شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ قلعہ عبداللہ کی کرکٹ ٹیم نے کوئٹہ ڈویژن کی نمائندگی کرتے ہوئے 77ویں جشن آزادی 14اگست بلوچستان سپورٹس فیسٹیول کا فائنل میچ رخشان ڈویژن کو 2وکٹوں سے شکست دیکر جیت لیا۔ 15اگست کو 77ویں یوم آزادی سپورٹس فیسٹیول کے تحت انٹر سکول ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلا گیا جس میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سمنگلی نے گورنمنٹ سٹاف کالج کو 5/0سے عبرتناک شکست دی۔ میچ کو دیکھنے کیلئے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ( مہمان خصوصی) چیف سیکرٹری شکیل قادر خان، سیکرٹری سپورٹس طارق قمر بلوچ، ڈی جی سپورٹس یاسر بازئی اور ڈائریکٹر سپورٹس آصف لانگو کے علاوہ مختلف افسروں نے شرکت کی۔ اسی طرح سے 16اگست کو تن سازی کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، جس میں مسٹر بلوچستان کا ٹائٹل کاشف شاہ نے جیت لیا جبکہ رجب علی مسٹر جونیئر بلوچستان بن گئے۔ ان مقابلوں میں صوبہ بھر سے دو سو کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ 24اگست کو پروجیکٹ پاکستان کے تحت کل 6سرگرمیوں کا انعقاد تربت، خاران، کیچ، خضدار، اور نوشکی کے اضلاع میں ہوا۔ جن میں سے 2سیمینار جبکہ 4سرگرمیاں کھیلوں پر مشتمل ہیں۔ "انتہا پسندی اور دہشتگردی”، "صحت سے متعلق آگاہی ” پر پہلا سیمینار گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول ضلع کیچ، جبکہ دوسرا سیمینار ضلع خاران میں منعقد ہوا۔ جس میں 120سے زائد افراد و طلبہ نے شرکت کے ساتھ پرنسپل محمد اصغر اور اسسٹنٹ کمشنر خاران نے بطور مہمان خاص شرکت کی۔ پہلی سپورٹس سرگرمی کا ضلع کیچ میں کرخ کبڈی ٹورنامنٹ 2024سے آغاز ہوا۔ میچ کی مہمان خصوصی ظہیر منصور رہے۔ کبڈی ٹورنامنٹ کو دیکھنے کیلئے 150سے زائد تماشائیوں نے شرکت کی۔ ضلع کیچ کرکٹ ٹورنامنٹ تربت بمقام کرکٹ گرانڈ تربت سچن بلو منڈ کرکٹ کلب بمقابلہ نیہنگ سٹار شاہی ٹمپ کرکٹ کلب کے انعقاد میں بھی 150سے زائد تماشائیوں نے شرکت کی جس میں محمد بلوچ مہمان خصوصی رہے۔ اس کے علاوہ ضلع کیچ کرکٹ ٹورنامنٹ تربت بمقام شہید سکندر سپورٹس کمپلیکس کرخ ضلع خضدار میں انعقاد ہوا، جس میں 160سے زائد تماشائیوں نے شرکت کرتے ہوئے سماں باندھ دیا۔ اس کے ساتھ ساتھ پراجیکٹ پاکستان کی جانب سے پی ٹی سی ایل آفس کے قریب گرائونڈ میں کرکٹ ٹورنامنٹ نوشکی کی مناسبت سے میچ کا انعقاد کیا، جس کے مہمان خصوصی امجد حسین سومرو رہے۔ اس میچ کو دیکھنے کیلئے 170سے زائد افراد نے شرکت کی۔ 1ستمبر پراجیکٹ پاکستان (بلوچستان) کے توسط سے 16سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا، جن میں سے 4سیمینار ( ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل اور تربت)، 10کھیلوں کی سرگرمیاں (تربت، دالبندین، کوہلو، لورالائی اور حب)، جبکہ 2فلڈ ریلیف (ڈیرہ بگٹی) شامل ہیں۔ لورلائی ڈویژن کے ضلع بارکھان میں "یوم دفاع” کے عنوان سے مسلم پبلک سکول بارکھان میں سیمینار ہوا، جس کے مہمان خصوصی ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل عامر بشیر خان رہے۔ اس سیمینار میں 170کے قریب لوگوں نے شرکت کی۔ دوسرا سیمینار "حب الوطنی” کے عنوان سے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کرکانہ تہ دروگ ضلع موسیٰ خیل میں منعقد ہوا، جس کے مہمان خصوصی پرنسپل محمد رمضان تھے۔ اس سیمینار میں 100سے زائد افراد نے شرکت کی۔ اسی طرح سے تیسرا سیمینار "یوتھ فیسٹیول” کے عنوان سے کمیونٹی ہال ژوب میں عمل میں لایا گیا۔ جس کے مہمان خصوصی اے ڈی سی ارباب اورنگزیب کاسی رہے۔ سیمینار سے 300کے قرب لوگ مستفید ہوئے۔ ضلع کیچ کے مقام پر گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول سلالہ بازار تربت میں "دخترانِ پاکستان برائے امن کی تعمیر اور ادراک کے انتظام”کے عنوان سے چوتھا سیمینار منعقد ہوا، جس کی مہمان خصوصی پرنسپل محترمہ خالدہ رہیں۔ اس سیمینار میں 70سے زائد افراد نے شرکت کی۔ جیسا کہ ذکر کیا گیا کہ تربت، دالبندین، کوہلو، لورالائی اور حب کے مختلف اضلاع میں دس کھیلوں کی سرگرمیاں پراجیکٹ پاکستان کے تحت منعقد کی گئیں، جس میں مجموعی طور پر 1450سے زائد افراد نے شرکت کرتے ہوئے اپنی ٹیموں کو بھرپور سپورٹ کیا، ان کھیلوں میں فٹبال اور کرکٹ کے میچز شامل ہیں۔ حالیہ بارشوں سے متاثر ہونیوالے مستحقین میں چولہے اور خیمے کی تقسیم بمقام موندرانی ہائوس سوئی ضلع ڈیرہ بگٹی ایم این اے میاں خان مندرانی کی سربراہی میں کی گئی۔ اس کے علاوہ ایم این اے میاں خان مندرانی کی جانب سے مریضوں کی سہولت کیلئے ویلفیئر ہاسپٹل سوئی کو ایمبولینسز فراہم کی گئیں۔ 3 ستمبر کو پراجیکٹ پاکستان (بلوچستان) کی جانب سے سات ایونٹس منعقد کرائے گئے، جس میں تین سیمینار "انسداد منشیات پر آگاہی” کے عنوان سے ضلع کیچ کے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میں منعقد ہوا، جس میں 70سے زائد افراد نے شرکت کی۔ دوسرا سیمینار "ختم قرآن کی تاجپوشی” کے عنوان سے ضلع ہرنائی کے مدرسہ تعلیم القرآن میں انعقاد ہوا، جس کے مہمان خصوصی شیخ الحدیث مولان مہراب شاہ تھے۔ اس سیمینار میں 80طلبہ نے شرکت کی۔ تیسرا سیمینار "دماغی صحت اور نفسیاتی امداد” کے عنوان سے کوئٹہ کے بلوچستان شہدا فورم کے دفتر میں انعقاد ہوا۔ کھیلوں کے حوالے سے 4سرگرمیوں میں "یوم دفاع فٹبال ٹورنامنٹ” بمقام گورنمنٹ ڈگری کالج گرائونڈ ضلع لورالائی منعقد ہوا، دوسرا "ال چاغی اسفند جان بریچ اور شہدا یوم دفاع فٹبال ٹورنامنٹ” فٹبال گرائونڈ دالبندین میں منعقد ہوا، تیسرا "ڈسٹرکٹ کیچ کرکٹ ٹورنامنٹ مند” کرکٹ گرائونڈ مند کے مقام پر ضلع کیچ میں منعقد ہوا۔ چوتھا "یوم دفاع ٹورنامنٹ” فٹبال گرائونڈ ضلع کوہلو میں منعقد ہوا۔ ان ٹورنامنٹس میں یوم دفاع پر 650سے زائد نوجوانوں نے اپنے شہدا، غازیوں اور پاک فوج کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ 6 ستمبر یوم دفاع کی مناسبت سے FC South Balochistanکے زیراہتمام دالبندین میں یوم دفاع و شہدائ پاکستان کے موقع پر مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ یوم دفاع و شہداء پاکستان کی مناسب سے دالبندین میں کرکٹ ٹورنامنٹ، تیکوانڈو میڈیا سمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جبکہ ہوشاب میں فٹبال ٹورنامنٹ اور جرگے کا بھی اہتمام کیا گیا۔ ایف سی سائوتھ کی جانب سے یوم دفاع و شہداء پاکستان پر ضلع کیچ میں میجر جمال شیران شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھانے کی تقریب منعقد کی گئی، جبکہ تربت میں کار ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ 6ستمبر 2024کو گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کڈان دشت میں یوم دفاع کی تقریب منعقد کی گئی، جس میں طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر طلبہ نے تقاریر اور قومی ترانوں کے ذریعے یوم دفاع اور مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب میں طلبہ کو ان کی کارکردگی پر اسٹیشنری، کتابیں اور دیگر تحریری مواد بطور تحفہ دیا گیا۔ اس کے علاوہ، کچھ طلبہ کو نقد انعامات بھی دیئے گئے تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو۔ تقریب کے کامیاب انعقاد پر سکول کو بھی نقد انعام سے نوازا گیا، تاکہ تعلیمی سرگرمیوں کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔ یہ تقریب طلبہ کیلئے ایک یادگار موقع تھا جس نے ان میں حب الوطنی کا جذبہ مزید بڑھایا۔ ایسی تمام تر صحت مندانہ سرگرمیوں سے نوجوانوں میں ایک نئی روح بیدار ہورہی ہے جس سے تاثر ملتا ہے کہ آنے والا مستقبل بہترین ثمرات کا حامل ہوگا۔ انشاء اللہ







