سیاسیات

پی ٹی آئی کا 29 ستمبر کو میانوالی میں جلسے کا اعلان

پاکستان تحریکِ انصاف نے 29 ستمبر کو میانوالی میں جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

پی ٹی آئی نے میانوالی میں 29 ستمبر کے جلسے کا این او سی حاصل کرنے کے لیے درخواست دے دی۔

پی ٹی آئی کے ایم این اے عمیر نیازی نے ڈپٹی کمشنر خالد جاوید کے پاس این او سی کے لیے درخواست جمع کروائی۔

عمیر نیازی نے یہ بھی بتا دیا ہے کہ جلسہ ہاکی اسٹیڈیم میں منعقد کیا جائے گا۔

جواب دیں

Back to top button