سیاسیات

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے علی امین گنڈاپور کو 10 بجے پیش ہونے کا حکم دے دیا

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو 10 بجے پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

علی امین گنڈاپور کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔

اس موقع پر علی امین گنڈاپور کے وکیل راجا ظہور الحسن عدالت میں پیش ہوئے۔

ظہور الحسن کی جانب سے علی امین گنڈاپور کی حاضری معافی کی درخواست عدالت میں جمع کروائی گئی، جس پر پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ عدالت ملزم کا کنڈکٹ دیکھ لے مسلسل خلاف ورزی ہو رہی ہے۔

جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیے کہ پچھلی مرتبہ 4 کو حاضری معافی کی درخواست دی اور 8 کو جلسے میں طبعیت ٹھیک تھی۔

وکیل ظہور الحسن نے مؤقف اپنایا کہ عدالت آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرے یقین دہانی کرواتا ہوں کہ علی امین حاضر ہوں گے۔

عدالت نے علی امین گنڈاپور کو 10 بجے عدالت پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

جواب دیں

Back to top button