جرم کہانی

رحیم یار خان: پسند کی شادی پر لڑکی کے بھائیوں کا دلہے کے کزن پر تشدد، ہونٹ اور ناک کاٹ دیے

رحیم یارخان میں پسند کی شادی کرنے پر دلہے کے 45 سالہ کزن کو دلہن کے بھائیوں نے تشدد کا نشانہ بنایا اور تیز دھار آلے سے ناک اور ہونٹ کاٹ دیے، بیٹے پر تشدد ہوتا دیکھ کر متاثرہ شخص کا باپ صدمے سے چل بسا۔

پولیس کے مطابق تشدد کا یہ واقعہ رحیم یار خان میں شیدانی کے علاقے جند والی سڑک پر پیش آیا جہاں سرعام ایک شخص کو تشدد کا نشانہ بناکر اس کی ناک اور ہونٹ کاٹ دیے گئے۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ 9 ماہ قبل متاثرہ شخص کے کزن نے ملزمان کی بہن سے پسند کی شادی کی تھی، لڑکی کے بھائیوں نے بدلہ لینے کیلئے لڑکے کے 45 سالہ رشتے دار پر تشدد کیا، بیٹے پر تشدد ہوتا دیکھ کر متاثرہ شخص کا والد صدمے سے چل بسا۔

پولیس کے مطابق زخمی شخص کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ مرکزی ملزم کو گرفتار کرکے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button