جرم کہانی
سوشل میڈیا پر توہینِ مذہب سے متعلق مواد شیئر کرنے پر خاتون کو سزائے موت
اسلام آباد میں پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) کی خصوصی عدالت نے سوشل میڈیا پر توہینِ مذہب سے متعلق مواد شیئر کرنے پر خاتون کو سزائے موت سنا دی ہے۔
جمعرات کو خصوصی عدالت کے جج افضل مجوکا نے ملزمہ کو تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 295 سی کے تحت سزائے موت اور تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
عدالت نے خاتون کو پیکا ایکٹ کی سیکشن 11 کے تحت سات سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے۔
عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو خاتون کو حراست میں رکھنے کے وارنٹ بھی جاری کردیے ہیں۔ خاتون 30 روز کے اندر سزا کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا حق رکھتی ہیں۔