پاکستان

وردی پہن کر کوئی کہہ دے کہ وہ قانون کے تابع نہیں تو ایسا نہیں ہو سکتا: چیف جسٹس فائز عیسیٰ

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے وردی پہن کر کوئی کہے کہ وہ قانون کے تابع نہیں ہے تو ایسے نہیں ہو سکتا۔

سپریم کورٹ میں پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر غلام مرتضیٰ شاہ کی سروس بحالی کے خلاف اپیل کی سماعت کے موقع پر ریمارکس دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ایسے لوگ پولیس کے ساتھ ساتھ ملک کی بھی بدنامی کرتے ہیں۔

دوران سماعت پنجاب حکومت کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ سب انسپیکٹر غلام مرتضیٰ شاہ پر ایک شخص کو حبس بے جا میں رکھنے کا الزام ہے، ہماری عدالتوں میں حبس بے جا کے مقدمات کی بھرمار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں بے روزگاری بہت ہے، میرٹ پر لوگ آئیں گے تو محکمہ پولیس ٹھیک ہوگا۔

سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کی اپیل منظور کرتے ہوئے غلام مرتضیٰ شاہ کو نوکری سے برخاست کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا
اپنے حکم نامے میں عدالت نے کہا کہ کسی کو حبس بے جا میں رکھنا سنگین معاملہ ہے، پولیس امن و امان کی محافظ ہے، پولیس کسی کو غیر قانونی طور پر حراست میں نہیں رکھ سکتی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button