جرم کہانی

جیکب آباد: اسلحہ کے زور پر زیادتی کی گئی، خاتون پولیو ورکر کے عدالت میں بیان کے بعد ملزم گرفتار

جیکب آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں لیڈی پولیو ورکر نے اپنے ساتھ زیادتی کا بیان دے دیا جس کے بعد پولیس نے ملزم نے کو گرفتار کرلیا۔

ڈپٹی کمشنر ظہور مری اور ایس ایس سُمیر نور چنہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ مرکزی ملزم احمد جکھرانی کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا ہے جبکہ خاتون کے ڈی این اے نمونے جامشورو منتقل کر دیے۔

انہوں نے کہا کہ خاتون کے پہلے بیان کے مطابق ڈکیتی کا مقدمہ درج کیا تھا، اسی مقدمے میں زیادتی کی دفعہ شامل کی جائےگی۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ قبائلی معاشرے کے باعث خاتون اس وقت گھبرا گئی تھی، عدالت میں خاتون نے زیادتی کا بیان دیا
قبل ازیں متاثرہ پولیو ورکر خاتون کو آج ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں پیش کیاگیا تھا جہاں انہوں نے بیان دیا کہ ملزم احمد جکھرانی نےزیادتی کی جس پر عدالت نے جے آئی ٹی تشکیل دینے اور معاملےکی مکمل رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button