جرم کہانی
سگریٹ جلانے پر جھگڑا، فائزنگ سے 60 سالہ شخص جاں بحق
لاہورمیں تلخ کلامی پر فائزنگ کا واقعہ سامنے آگیا ۔ علاقے اقبال ٹاؤن معمر شخص نے سگریٹ جلانے سے منع کیا تو جھگڑا ہو گیا۔
پولیس کےمطابق سہیل اور عرفان کا سگریٹ جلانے پر جھگڑا ہوا جس کے نتیجے میں ملزم سہیل نے فائر کھول دیئے فائزنگ سے 60 سالہ عرفان نامی معمر شخص جاں بحق ہو گیا۔
پولیسنے بتایا کہ واقعہ میں ملزم سہیل سمیت 3 راہ گیر بھی زخمی ہوئے۔
پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے میں موجود ہے ۔