جرم کہانی

زہریلا دودھ پینے سے 13 افراد جاں بحق، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات

خیرپور میں زہریلا دودھ پینے سے ایک ہی گھر کے 13 افراد جاں بحق ہوگئے، مرنے والوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔

جاں بحق 13 افراد کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نشہ آور اشیا اور زہر دینے کا انکشاف ہوا ہے، نشہ آور اشیا اور زہریلی دوائی کی رپورٹ مثبت ہے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو نے بتایا کہ جاں بحق افراد کے معدے، ناک اور جسم کے دیگر اعضا کے نمونے لیے گئے تھے، 13 افراد کو زہر دے کر مارنے کی میڈیکل رپورٹ پر تفصیلی غور کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ واقعےکےتمام پہلوؤں کو سامنے رکھ کرقانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ انکوائری کےدوران کوئی شخص ذمہ دار نکلا تو وہ قانون کی پکڑ میں آئےگا، 20 روز قبل نواحی گاؤں ہیبت بروہی میں 13 افراد کی موت واقع ہوئی تھی۔

ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو نے کہا کہ معصوم بچوں سمیت 13 جانیں گئیں، معاملہ کافی حساس ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button