سینیٹ اجلاس: احاطہ پارلیمنٹ سے اراکین اسمبلی کی گرفتاریوں کےخلاف مذمتی قرارداد منظور
سینیٹ نے پارلیمنٹ کے احاطے سے ممبران اسمبلی کی گرفتاریوں کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی، قرارداد میں کہا گیا کہ اس شرمناک اقدام نے جمہوریت کی نفی کی، گرفتاریاں کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیرِ صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا، اس دوران سینیٹ میں 9 ستمبر کو پارلیمنٹ میں گرفتاریوں کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی گئی، قرارداد اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے پیش کی۔
قرارداد کے متن کے مطابق ایوان 10 منتخب ممبران قومی اسمبلی کی پارلیمنٹ سے گرفتاری کی مذمت کرتا ہے، پارلیمنٹ سے گرفتار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے، 9 ستمبر کے حوالے سے قرارداد پاس کرکے پارلیمنٹ اور قومی اسمبلی سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔
قرارداد میں مزید کہا گیا کہ پارلیمنٹ پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، اس شرمناک اقدام نے جمہوریت کی نفی کی، پاکستان کی بالادستی بحال کی جائے۔
سینیٹ نے پارلیمنٹ کے احاطہ سے ممبران اسمبلی کی گرفتاریوں کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔