جرم کہانی
ایف آئی اے کی کارروائی، کمسن بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے میں ملوث ملزم گرفتار
وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سرکل نے ایبٹ آباد میں کمسن بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے ملزم سے سینکڑوں نازیبا ویڈیوز بھی برآمد کر لیں۔
ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزم کمسن بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث تھا اور ملزم کے خلاف کارروائی عالمی ادارے کی رپورٹ کی روشنی میں عمل میں لائی گئی۔
ملزم بچوں کو دینی تعلیم دیتا تھا اور اس نے بچوں کے جنسی استحصال کی تصاویر اور ویڈیوز بھی بنائیں۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم سے 500 کے قریب نازیبا ویڈیوز بھی برآمد کرلی گئی اور ملزم نازیبا ویڈیوز آن لائن شیئر کرنے میں بھی ملوث تھا۔
ملزم سے چار موبائل فونز، لیپ ٹاپ اور انٹرنیٹ ڈیوائس برآمد کر لی گئی۔