سیاسیات

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت اور شیخ وقاص اکرم انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش

پی ٹی آئی کے گرفتار رہنماؤں شیر افضل مروت، شیخ وقاص اکرم کو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کردیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں شیر افضل مروت اور شیخ وقاص کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جج ابو الحسنات ذوالقرنین کے سامنے پیش کیا گیا۔

کمرہ عدالت میں کارکنوں کے شور پر جج اور شیر افضل مروت نے وکلا کو حاضرین کو خاموش کرانے کی ہدایت کی۔

جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ کوئی شور یا بات نہیں کرے گا، وکلا دلائل دیں گے۔

عدالت نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ ان پر کیا الزام ہے؟ جس پر پراسکیوشن نے شیر افضل مروت اور شیخ وقاص پر درج ایف آئی آر پڑھ کر سنائی۔

اس سے قبل عدالت کے باہر شیر افضل مروت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی اسلام آباد اور مجسٹریٹ کو شرم آنی چاہیے اور پولیس کا غیر قانونی استعمال کر کے ان کا امیج خراب کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سنگجانی کا مقدمہ جو بنایا گیا اس پر آئی جی کو شرم آنی چاہیے لیکن بس ایک کال کی دیر ہے پھر نا کہنا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد پولیس نے پارلیمنٹ ہاؤس کے دروازے سے تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور شیر افضل مروت کے ساتھ ساتھ شعیب شاہین کو ان کے دفتر سے گرفتار کیا تھا۔

اس کے بعد آج وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں زین قریشی، شیخ وقاص اکرم، نسیم الرحمٰن اور شاہ احمد خٹک کو بھی گرفتار کرلیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button