سیاسیات

صاحبزادہ حامد رضا اور زین قریشی سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنما گرفتار

اسلام آباد پولیس نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا اور پی ٹی آئی رہنما مولانا نسیم الرحمان کو گرفتار کرلیا۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر سے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ ‏صاحبزادہ حامد رضا اور پی ٹی آئی ایم این اے مولانا نسیم الرحمان کو حراست میں لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما زین قریشی، وقاص اکرم سمیت عامر ڈوگر اور دیگر رہنما بھی پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر موجود تھے بعد ازاں انہیں بھی حراست میں لے لیا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ گرفتاری سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس کی لائٹوں کو بند کردیا گیا تھا جس کے بعد اہلکار پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر داخل ہوئے
واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور شیر افضل مروت کو بھی پارلیمنٹ کے باہر سے گرفتار کیا جبکہ پولیس ذرائع کے مطابق شعیب شاہین کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ نئے قانون کے مطابق جلسے میں موجود پنجاب کی قیادت کےخلاف بھی کریک ڈاؤن شروع ہونے کا امکان ہے اور اسلام آباد پولیس نے پنجاب پولیس کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمات 3 تھانوں میں درج کیے گئے ہیں، مقدمات اسمبلی اینڈ پبلک آرڈر2024کے تحت درج کیے گئے، مقدمات میں کار سرکار میں مداخلت، توڑ پھوڑ اور دفعہ 144کی خلاف ورزی کی دفعات شامل ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button