سیاسیات
علی امین گنڈاپور کو اسلام آباد پولیس نے اغوا کیا تھا، مشعال یوسفزئی
رہنماء پی ٹی آئی مشعال یوسفزئی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو اسلام آباد پولیس نے اغوا کیا ہے۔
مشعال یوسفزئی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ علی امین گنڈاپور کی بازیابی کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کررہے ہیں۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے رابطہ ختم ہوچکا ہے۔
عمر ایوب نے بتایا کہ علی امین گنڈاپور سے رابطہ کی کوشش کی گئی لیکن نہیں ہوا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے سیکیورٹی عملے سے بھی رابطہ نہیں اور ان کے فون بند ہیں۔