ٹیکنالوجی

کیا تمام نیلی آنکھوں والوں کا تعلق ایک ہی نسل سے ہے؟

اگر آپ کی آنکھیں نیلی ہیں تو کیا کبھی آپ نے سوچا کہ آپ کی آنکھوں کا رنگ ایسا کیوں ہے؟ یا آپ بھی اسے بس عام لوگوں کی طرح خوبصورتی کی علامت سمجھتے ہیں؟

اس سوال کا جواب سائنسدانوں نے ڈھونڈ نکالا ہے اور ان کے مطابق نیلی آنکھوں کے مالک تمام افراد 6 سے 10 ہزار قبل کسی وقت دنیا میں موجود ایک ایسے یورپی فرد کی نسل سے تعلق رکھتے ہیں جس کے جینیات میں ایک تبدیلی یا میوٹیشن ہوئی جس نے میلانین بنانے والے ایک مخصوص جین کو متاثر کیا۔

میلانین ایک ایسا پروٹین ہے جو آنکھوں یا بالوں کی رنگت کا تعین کرنے میں کردار ادا کرتا ہے
آسان الفاظ میں زمانہ قدیم میں دنیا کے ہر فرد کی آنکھوں کا رنگ بھورا یا براؤن تھا مگر 6 سے 10 ہزار سال ایک فرد کے ایک جین میں میوٹیشن ہوئی۔

سائنسدانوں کے مطابق اس شخص کا تعلق یورپ سے تھا اور آج دنیا کی آبادی کے 8 سے 10 فیصد افراد نیلی آنکھوں کے مالک ہیں۔

ایک تحقیق کے مطابق ہزاروں سال قبل ایک شخص کے جسم کے اندر ایک جین ایچ ای آر سی 2 (HERC2) میں میوٹیشن ہوئی اور اس نے او سی اے 2( OCA2 ) نامی جین کو سوئچ آف کردیا۔

او سی اے 2 اس بات کا تعین کرتا ہے کہ کسی بھی انسان میں میلانین بھورا رنگ پیدا کرنے کی کتنی صلاحیت رکھتا ہے۔

جہاں تک نیلی آنکھوں کے مالک تمام افراد کے ایک ہی شخص کی نسل سے ہونے کا تعلق ہے تو سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ آج تمام نیلی آنکھوں والے شاید اسی فرد سے تعلق رکھتے ہیں کیوں کہ ان کے جین میں ایک جیسا میوٹیشن دریافت ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button