سیاسیات

اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں پی ٹی آئی کا جلسہ جاری، علیمہ خان بھی اسٹیج پر موجود

اسلام آباد کے علاقے سنگجانی کی مویشی منڈی میں پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ جاری ہے۔

خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں سے کارکن بھی جلسہ گاہ پہنچ رہے ہیں۔

حماد اظہر پھر ایک بار منظر عام پر آگئے اور جلسے سے خطاب کیا، اس کے علاوہ شیر افضل مروت، راجا ناصر عباس، جمشید دستی، عون عباس پبی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہراسٹیج پر موجود ہیں جبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا قافلہ بھی جلسہ گاہ پہنچ گیا۔

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان بھی پارٹی رہنماؤں کے ساتھ اسٹیج پر موجود ہیں۔

دوسری جانب اسلام آباد آنے والے اہم راستے 29 مقامات پر بند ہیں اور متعدد راستوں پر کنٹینر کھڑے کردیے گئے، سرکاری بس سروسز بھی بند کردی گئيں۔

اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو شام 7 بجے تک جلسہ کرنے کا این او سی جاری کیا تھا لیکن اس کے باوجود جلسہ جاری ہے۔

جلسے سے خطاب میں شیر افضل مروت نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی، قانون کی بالادستی کیلئے پنجاب میں بھی جلسےہوں گے، پنجاب پیدل جانا ہوا تو جائیں گے، ان کے آنسو گیس کامقابلہ کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button