ٹیکنالوجی

سیسمک جائزے کو تیل و گیس کے ذخیرے کی دریافت قرار نہیں دیا جاسکتا، ذرائع

پاکستان کے ساحلی علاقوں میں ہائیڈروکاربنز (تیل و گیس ) کے ذخائرکی دریافت کے حوالے سے آنے والی خبروں کو ابھی تیل اور گیس کے ذخائر کی دریافت نہیں قرار دیاجاسکتا۔

ذرائع کے مطابق یہ بات یہاں تک تو درست ہے کہ ایک دوست ملک نے خطے میں سیسمک (زلزلے) کے حوالے سے سروے کیا ہے جو کسی علاقے کی جغرافیاتی خصوصیات کو سمجھنے کےلیے درکار ڈیٹا کا ایک ابتدائی مرحلہ ہوتا ہے لیکن یہاں یہ وضاحت بھی ضروری ہے کہ اسے تیل اور گیس کی دریافت قرار نہیں دیاجاسکتا۔ اس ڈیٹا کو ابھی پروسیس کیاجارہا ہے اور اسے ہائیڈروکاربن وسائل کے امکانات کا اندازہ لگانے کےلیے اور اسکی وضاحت کےلیے ضروری قراردیاجاتا ہے

تاہم اکیکلے سیسمک سروے ہائیڈروکاربنز کی موجودگی کی تصدیق نہیں کرسکتا اس سے محض سطح سمندر کے نیچے فارمیشنز کے بارت میں علم حاصل ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button