ٹیکنالوجی

کمپنی نے پائیداری چیک کرانے کیلئے اسمارٹ فون ابلتے ہوئے پانی میں ڈال دیا، ویڈیو وائرل

ایک کمپنی نے اپنے تیار کردہ موبائل فون کی پائیداری دکھانے کے لیے اسمارٹ فون کو ابلتے ہوئے سالن میں ڈال دیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک موبائل فون تیار کرنے والی کمپنی کے حکام کو عوام کے سامنے اپنی کمپنی کے تیار کردہ اسمارٹ فون کی پائیداری کا مظاہرہ دکھایا جا رہا ہے۔

ویڈیو کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بتایا جا رہا ہے کہ یہ چین کی موبائل فون تیار کرنے والی کمپنی ہے تاہم اس حوالے سے کسی قسم کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ یہ ویڈیو کب کی ہے اور موبائل فون تیار کرنے والی کمپنی کا نام کیا ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مائیک پکڑا شخص کمپنی کی ساتھی ملازمہ سے چلتا ہوا موبائل عوام دکھانے کا کہتا ہے، متعلقہ خاتون موبائل عوام کو دکھانے کے بعد اپنے سامنے چولہتے پر ابلتے ہوئے سالن میں ڈال دیتی ہے
کچھ دیر بعد موبائل کو سب کے سامنے ابلتے ہوئے سالن سے نکال کر ٹشو پیپر کی مدد سے صاف کیا جاتا ہے اور پھر وہاں موجود ہجوم کو موبائل استعمال کر کے دکھایا جاتا ہے جو بالکل ٹھیک چل رہا ہوتا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button