سپورٹس

دنیا تم پر تھوکے گی‘ یوگراج سنگھ کی کپل دیو کو دھمکی

اپنے متنازع تبصروں کے باعث شہ سرخیوں کا حصے بننے والے سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر یوراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ نے ایم ایس دھونی کے بعد کپل دیو کو بھی تنقید کا نشانہ بنا دیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر یوگراج سنگھ نے 1983ء میں بھارت کو ورلڈ کپ جتوانے والے سابق کپتان کپل دیو کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ میں تہمیں اس مقام پر لے آؤں گا کہ دنیا تم پر تھوکے گی۔

سوشل میڈیا پر 1980ء میں کرکٹ کی دنیا میں قدم رکھنے والے کھلاڑی سابق کھلاڑی یوگراج سنگھ کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ سابق کپتان کپل دیو پر تنقید کرتے اور انہیں دھمکی دیتے دکھائی دے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ یوگراج سنگھ اور کپل دیو کے تعلقات 1981ء سے ٹھیک نہیں ہیں۔

یوگراج سنگھ کے مطابق کپل دیو نے انہیں بھارتی کرکٹ ٹیم سے نکلوایا اور ان کا کیریئر ختم کیا تھا۔

سابق بھارتی کرکٹر نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ انہوں نے یوراج کے کیریئر کو کامیاب بنانے کے لیے بہت محنت کی ہے تاکہ سب کپل دیو کو بھول جائیں۔
وائرل ویڈیو میں انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ایم ایس دھونی کو کبھی معاف نہیں کر سکتا، ہمارے وقت کے عظیم ترین کپتان کپل دیو کو میں نے کہا تھا کہ میں تم کو ایسی جگہ پہنچا دوں گا جہاں دنیا تم پر تھوکے گی، آج یوراج کے پاس 13 ٹرافیاں ہیں اور تمہارے پاس صرف ایک ہی ہے، یہیں بحث ختم ہوتی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل یوگراج سنگھ نے مہندر سنگھ دھونی پر یوراج سنگھ کا کیریئر خطرے میں ڈالنے کا الزام لگایا تھا اور کہا تھا کہ میں ایم ایس دھونی کو کبھی معاف نہیں کر سکتا، اسے آئینے میں اپنے آپ کو دیکھنا چاہیے، وہ ایک بڑا کھلاڑی ہے، مگر اس نے میرے بیٹے کے ساتھ جو کیا ہے سب کچھ اس کے سامنے آ رہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button