جرم کہانی

جھنگ : خون سفید ہو گئے ، چند ٹکوں کی خاطر رشتہ داروں نے بچہ بیچ دیا

چک نمبر453 ج ب علاقہ تھانہ موچی والا میں نوزائیدہ بچے کے اغواء کا واقعی پیش آیا۔بچے کی والدہ عاصمہ بی بی جو کہ والد کی وفات پر میکے میں تھی۔

مورخہ 30/31 اگست کی درمیانی شب عاصمہ بی بی نے بچے کو غائب پایا، شور کرنے پر سب رشتہ دار اکٹھے ہوگئے، بچے کی تلاش کی گئی جس کے بارے کچھ معلوم نہ ہوسکا۔
میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ایس پی انوسٹی گیشن جاوید اقبال چدھڑ کا کہنا تھا وقوعہ کی رات عاصمہ بی بی کی قریبی رشتہ دار رانی بی بی کچھ دیر بعد مشکوک طور پر غائب ہوگئی اور اسکی دو دوست خواتین شہناز بی بی اور ناصرہ بی بی پر شک کی بنا پر مدعی مقدمہ تنویراحمد کی مدعیت میں تین کس خواتین ملزمان کے خلاف تھانہ موچی والا میں مقدمہ درج رجسٹر کیا گیا۔

پولیس تھانہ موچی والا نے خواتین ملزمان کو گرفتار کرکے مغوی نومولود کو بازیاب کروایا ۔ ملزمہ رانی بی بی ، شہناز اختر اور ناصرہ بی بی نے انکشاف کیا کہ ہم نے کلثوم بی بی، نذر عباس اور علی حسن کی وساطت سے حبیب خانوآنہ اور نذیراں بی بی کو بچہ مبلغ دو لاکھ روپے میں فروخت کیا ہے ۔ مقدمہ ہذا میں پانچ خواتین سمیت سات ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں نذر عباس ، علی حسن ، رانی بی بی ، شہناز اختر ، ناصرہ بی بی ، کلثوم اور نذیراں بی بی شامل ہیں ۔گرفتار ملزمان سے مبلغ دو لاکھ روپے بھی برآمد کئے گئے ہیں۔ ایس پی انوسٹی گیشن کا مزید کہنا تھا کہ ڈی ایس پی صدر سرکل ظہور احمد مگسی، انچارج سی آئی اے انسپکٹر امان اللہ قمراور انکی ٹیم اور تفتییشی آفیسر سب انسپکٹر علی رضا کی سخت محنت اور کاوش سے نوزائیدہ بچے کی بازیابی پر تمام پولیس افسران کو شاباش دی جاتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button