سپورٹس

بنگلادیش نے قومی ٹیم کو دس وکٹوں سے شکست دے دی

راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش نے قومی ٹیم کو دس وکٹوں سے شکست دے دی۔

اس سے قبل پاکستانی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 146 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی اور بنگلادیش کو جیت کے لیے صرف 30 رنز کا ہدف دیا تھا۔

ٹیسٹ کا آخری دن:

راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے آخری روز پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر اننگز کا آغاز کیا ہی تھا کہ کپتان شان مسعود محض 5 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد وکٹ گنوا بیٹھے۔

اس کے یکے بعد دیگرے بابراعظم 22، عبداللہ شفیق 37، شاہین شاہ آفریدی 2، نسیم شاہ 3، سعود شکیل، سلمان علی آغا اور محمدعلی صفر پر آؤٹ ہوئے۔ محمد رضوان نے 51 رنز بنائے، پاکستان کو بنگلادیش کے خلاف صرف 29 رنز کی برتری حاصل تھی۔

بنگلادیش کی جانب سے دوسری اننگز میں مہدی حسن میراز 4، شکیب الحسن 3 جب کہ شورف الاسلام، ناہید حسن اور حسن محمود نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

کھیل کا چوتھا روز:

پاکستان کے 448 رنز کے جواب میں بنگلادیش کی ٹیم پہلی اننگز میں 565 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، مہمان ٹیم نے پہلی اننگز میں 117رنز کی برتری حاصل کی۔ قومی ٹیم نے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کے اختتام تک اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 23 رنز بنائے۔

اس سے قبل پنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز بنگلا دیش نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 316 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ سے کیا تو مشفیق الرحیم 55 اور لٹن داس 52 رنز کے ساتھ وکٹ پر تھے تاہم لٹن داس اپنے گزشتہ روز کے اسکور میں صرف 4 رنز کے اضافے کے بعد نسیم شاہ کو وکٹ دے بیٹھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button