قاضی فائز عیسیٰ کے سر کی قیمت ” 20 کلو دیسی گھی "

تھانہ چھانگا مانگا کی حدود میں میں چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پر جان سے مارنے کی دھمکی آمیز ویڈیو بیان جاری کرنے پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج
ریاض نامی شخص نے سوشل میڈیا کے ایک پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جو شخص چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کے قتل کا ارتکاب کرے گا میں اس کو 20 کلو دیسی گھی دوں گا ۔
چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کو جان سے مارنے کی دھمکی اور نفرت انگیز بیان جاری کیا ۔
چھانگامانگا پولیس کا کہنا ہے کہ ریاض نامی شخص نے سوشل میڈیا پر چیف جسٹس کو جان سے مارنے کی ترغیب دی ۔ملزم ریاض نے لوگوں میں مذہبی منافرت ،انتشار اورخوف وہراس پھیلایا ہے ۔
چھانگا مانگاملزم ریاض نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ صاحب کو شدید دباؤ میں لاکر قانونی فرائض میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی ہے۔
چھانگا مانگا پولیس ملزم کی گرفتاری چھاپے مار رہی ہے








