جرم کہانی
گندم بیچ کر قلفی کھانے پر ماں نے بچی کو گرم استری سے داغ دیا
تاندلیانوالہ کےچک490گ ب میں سوتیلی ماں جلاد بن گئی۔
14 سالہ معصوم بچی کا آدھ کلو گندم بیچ کر قلفی کھانا جرم بن گیا۔ 14سالہ زینب کو سوتیلی ماں نے آدھا کلو گندم بیچ کر قلفی کھانے پر رسیوں سے باندھ کر گرم استری سے داغ دیا اور گھر کی چھت پر بنے مرغیوں کے ڈربے میں بند کر دیا۔
اطلاع پر پولیس نے بر وقت کاروائی کرتے ہوئے بچی کو بازیاب کروالیا ۔
بیوی کے اکسانے پر سگے باپ نے بھی بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ بچی نے قلفی کھانے کی غرض سے آدھ کلو گندم فروخت کی جس پر واقعہ پیش آیا۔ مخبر کی اطلاع پر تھانہ ماموں کانجن پولیس نے زینب کو بازیاب کروایا۔ماموں کانجن پولیس نے متاثرہ بچی کے والد کو گرفتارکر لیا۔بچی کو طبی امداد اور میڈیکل سرٹیفکیٹ کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔








