سیاسیات

قمر جاوید باجوہ نے مارشل لاء لگانےکی دھمکی دی تھی

وزیردفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہےکہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے مارشل لاء لگانےکی دھمکی دی تھی۔

وزیردفاع خواجہ آصف نے یہ بات سینئر صحافی حامد میر کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

خواجہ آصف نے انکشاف کیا کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے مارشل لاء کی بات اکیلے ان کے سامنے ہی نہیں بلکہ مجمع کے بیچ میں بھی کی تھی۔

پروگرام میزبان حامد میر نے پوچھا کہ کیا مارشل لاء کی دھمکی پر جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کا احتساب نہیں ہونا چاہیے؟ تو خواجہ آصف نےکہا کہ وہ کون ہوتے ہیں باجوہ کا احتساب کرنے والے۔

جواب دیں

Back to top button