سپورٹس

کروڑوں کا گھر٬ 70 لاکھ کی گاڑی٬ اور گریڈ 18 کی نوکری٬ ارشد ندیم امیر یا غریب؟

پیرس اولمپکس کے جیولین تھرو مقابلے میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے قومی ہیرو اور گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے آبائی اور ذاتی گھر کی تصاویر سامنے آئی ہیں.
حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں ارشد کے والد نے بتایا تھا کہ وہ گاؤں میں بھٹے پر اینٹیں لگانے کا کام کرتے تھے، محنت مزدوری کرکے بچوں کی تربیت کی لیکن کسی سے بھیک نہ مانگی ۔

ارشد ندیم کی اہلیہ حافظ قرآن ہیں جن سے ان کے تین بچے ہیں جن میں دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ ارشد ندیم نے 26 سال کی عمر میں ذاتی گھر اور گاڑی خرید لی ہے یہی نہیں ارشد واپڈا میں گریڈ 18 کے ملازم بھی ہیں جس سے بہت کم لوگ واقف ہیں۔
26 سالہ ارشد نے میاں چنوں کی مہنگی ترین سوسائٹی میں ذاتی گھر تعمیر کروایا ہے جس کی مالیت کروڑوں میں ہے ارشد کے پاس 60 سے 70 لاکھ مالیت کی گاڑی بھی ہے، جس کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button