پاکستان
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کا نویں کلاس کے رزلٹ کا اعلان
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے نویں کلاس کے رزلٹ کا اعلان کر دیا
نویں جماعت میں سائنس گروپ کے 219579 طلبہ میں سے 104089 طلبہ پاس ہوئے
جبکہ آرٹس گروپ کے 67419 میں سے 23747 طلبہ پاس ہوئے
نویں جماعت کا رزلٹ مجموعی طور پر 44.54 فیصد رہا
کنٹرولر امتحانات محمد زاہد میاں نے رزلٹ کا اعلان کیا
سیکرٹری لاہور بورڈ بشری بی بی نے چیئرمین لاہور بورڈ کی ہدایات پر رزلت کو آن لائن کیا
اس موقع پر کنٹرولر امتحانات محمد زاہد میاں نے کہا کہ 13 دن پہلے نویں جماعت کے رزلٹ کا اعلان کر رہے ہیں اس سال لاہور بورڈ کے نویں جماعت کا رزلٹ پچھلے سال کی نسبت پانچ فیصد کم رہا ہے
نویں جماعت میں ننکانہ سے تعلق رکھنے والی نور الہدی نے 552 نمبر حاصل کر کے لاہور بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی