چیف آف آرمی سٹاف کی جانب سے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کیلئے مفت میڈیکل کارڈ
چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کی جانب سے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کیلئے مفت میڈیکل کارڈ کھلاڑیوں تک پہنچا دیئے گئے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی نے تمام کھلاڑیوں میں میڈیکل کارڈ تقسیم کئے۔ اس موقع پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اولمپین رانا مجاہد علی خاں بھی موجود تھے۔
مزکورہ میڈیکل کارڈ پاکستان آرمی کے زیر سرپرستی پاکستان بھر میں قائم سی ایم ایچ اسپتال سے قومی ہیروز فری میں علاج و معالجہ کی سہولت حاصل کرسکیں گے ۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر اور پاکستان آرمی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں سے ملاقات کے دوران چیف آف آرمی سٹاف نے کھلاڑیوں کے مفت علاج و معالجے کے حوالے سے اعلان کیا تھا۔ جسکی تکمیل کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو میڈیکل کارڈ فراہم کردیئے ہیں۔
پاکستان آرمی نے ہمیشہ قومی کھیل کی ترقی و ترویج میں اپنا کلیدی کردار کیا یے۔ جس کے ہم مشکور ہیں۔