جرم کہانی
شادی کے بارے میں بار بار سوال کرنے پر انڈونیشی شہری نے پڑوسی کو قتل کردیا
ابھی تک شادی کیوں نہیں کی؟ بار بار کے سوال پر انڈونیشیا میں ایک شخص نے پڑوسی کو قتل کردیا۔
پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا جس نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔
45 سالہ ملزم کا کہنا ہے کہ 60 سالہ ریٹائرڈ سرکاری ملازم پڑوسی مجھے شادی نہ ہونے کا طعنہ دیتے تھے، تنگ آکر میں نے لکڑی کے کئی وار سے اسے قتل کردیا