جرم کہانی
3 ڈاکو کریانہ اسٹور سے رقم لوٹ کر فرار
سندر کے علاقے میں تین ڈاکو کریانہ اسٹور سے رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔
ڈکیتی کے لیے کریانہ اسٹور میں گھسنے والے نقاب پوش تین ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر دکاندار کو یرغمال بنایا۔
ایک ڈاکو نے گن پوائنٹ پر پہلے دکاندار کی جیبوں سے رقم نکالی اور پھر کیش کاؤنٹر سے رقم لوٹ لی جب کہ ملزمان واردات کے بعد باآسانی فرار ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے