سپورٹس

پاکستان کی مزید دو ایتھلیٹس پیرس اولمپکس سے باہر، کشمالہ اور فائقہ کا سفر تمام

پیرس اولمپکس میں پاکستان کے مزید دو ایتھلیٹس کا سفر ختم ہو گیا اور شوٹر کشمالہ طلعت کے ساتھ ساتھ فائقہ ریاض بھی عالمی مقابلوں سے باہر ہو گئیں۔

پاکستان کی شوٹر کشمالہ طلعت 25 میٹر ایئر پسٹل کے پہلے راؤنڈ میں ہی باہر ہوگئیں۔

کشمالہ طلعت نے پریسیژن راؤنڈ میں 279 اسکور کیے جبکہ ریپڈ راؤنڈ میں مجموعی طور پر 290 اسکور کیا۔

قومی شوٹر نے ایونٹ میں مجموعی طور پر چالیس کھلاڑیوں میں سے 22ویں پوزیشن حاصل کی۔

اسی طرح پاکستان کی فائقہ ریاض سو میٹر ہیٹ ریس میں اگلے مرحلے میں نہ پہنچ سکیں۔

پاکستان کی فائقہ ریاض نے 100 میٹر ہیٹ ریس میں چھٹے نمبر پر اختتام کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button