سیاسیات
حکومت ہار گئی٬ پیٹرولیم ایسوسی ایشن نے ایڈوانس ٹیکس ختم کرالیا

وفاقی حکومت نے پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ایک دن کی ہڑتال کے بعد ایڈوانس ٹیکس ختم کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے پیٹرولیم ڈیلرز کی جانب سے ہڑتال مؤخر کرنے کے اعلان کے فوری بعد ہی پیٹرولیم ڈیلرز پر عائد کیا گیا ایڈوانس ٹیکس ختم کردیا اور نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
وفاقی وزارت توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کے ڈی جی آئل کی جانب سے ایف بی آر سے وضاحت طلب کی گئی تھی کیونکہ ڈیلرز، ریٹیل آؤٹ لیٹس(پیٹرول پمپس) حکومت کے مقرر کردہ فکسڈ ڈیلر مارجن پر کام کرتے ہیں اس لیے یہ شعبہ ریگولیٹڈ قیمتوں کا ہے۔







