سپورٹس

پاکستان میں کھیلوں کا ٹیلنٹ ہے جنہیں موقع ملے تو وہ عالمی سطح پر قومی پرچم بلند کر سکتے ہیں، وائس چیئرمین سپورٹس بورڈ اویس رؤف

لاہورٟ (محمد اخلاق اسلم) صوبائی وزیرکھیل پنجاب اور چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کی زیر صدارت سپورٹس بورڈ پنجاب کے ممبران کا تعارفی اجلاس منعقد ہوا ہے،

نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہونےوالے اجلاس میںوائس چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب اویس رؤف،ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال ،ٹینس سٹار اعصام الحق ، اولمپئن خواجہ جنید ، ریسلنگ ایسوسی ایشن کے صدر ارشد ستار، ڈائریکٹر سپورٹس جی سی یونیورسٹی وسیم اختر ،اولمپک سٹار ارشد ندیم ، پاکستان ٹیلی ویږن سے عمر اسلم ،ایم پی اے اجمل خان چانڈیہ ، کینئرڈ کالج سے ڈائریکٹر سپورٹس عمارہ رباب،ایڈیشنل سیکرٹری فرحان فاروق اور بینک آف پنجاب سے اسد ضیا اور ڈپٹی ڈائریکٹر ظہور احمد بھی موجود تھے،

ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے جنرل باڈی اجلاس میں سپورٹس بورڈ پنجاب کے تمام ممبران کو سپورٹس بورڈ پنجاب کے بارے میں بریفنگ دی ہے ،

صوبائی وزیرکھیل پنجاب اور چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلد ہی پنجاب گیمز کا انعقاد کیا جائے گا،

جس میں پنجاب کے 10لاکھ سے زائد کھلاڑی شریک ہوںگے،یونین کونسل سے لیکر پنجاب کی سطح تک پنجاب گیمز کے مقابلے ہوں گے، پنجاب میں کھیلوں کا اگلے پانچ سال کا کیلنڈر تیار کیا جائے گا،اگلے سپورٹس بورڈ پنجاب کے جنرل باڈی اجلاس میں ایک سال کا کیلنڈر پیش کیا جائے گا،

سپورٹس کی ترقی کےلئے نئے پروگرام لائے جارہے ہیں،نئے کھلاڑی سامنے لانے کےلئے بڑے ایونٹس کروائے جائیں گے،نیشنل گیمز اور ساؤتھ ایشین گیمز کےلئے پلےئرز کی تیاری کےلئے فوکس کیا جارہا ہے،

وائس چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب اویس رؤف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے اولمپک گیمز کےلئے کھلاڑی تیار کرنا ہوں گے، سپورٹس کی ترقی کےلئے بھرپور کردار ادا کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کھیلوں کا بہت ٹیلنٹ موجود ہے جس کو اگر موقعہ دیا جائے تو وہ عالمی سطح پر قومی پرچم کو بلند کر سکتے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ بطور وائس چیرمین سپورٹس بورڈ پنجاب میں نوجوان ٹیلنٹ کو سمانے لانے کےلئے ہر ممکن کوشش کروں گا اور سپورٹس بورڈ کے ہر ممبر کو ساتھ لیکر چلوں گا ۔ اس موقعہ پر وائس چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب اویس رؤف نے وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیرکھیل پنجاب کا شکریہ ادا کیا ہے جنھوں نے ان کو اس اہم عہدے کےلئے کام کرنے کا موقعہ دیا ۔،

ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے اجلاس کو سپورٹس بورڈ پنجاب بارے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ سپورٹس کی ترقی ہمارا مشن ہے اس حوالے سے سپورٹس کے میگا پروگرام تشکیل دئیے جاچکے ہیں ، ٹیلنٹیڈ کھلاڑیوں کو انڈوومنٹ فنڈ سے وظائف بھی دینے جارہے ہیں ، پنک گیمز سے نئی خواتین کھلاڑی سامنے آئی ہیں اس طرح کے بڑے سپورٹس ایونٹ کرواتے رہیں گے،

ٹینس سٹار اعصام الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹینس کے علاوہ باقی گیمز کی ترقی کےلئے سپورٹس بورڈ پنجاب کے ساتھ ہوں،ایک سال میں ٹینس کے دو ITFایونٹ کروائے جائیں گے، اولمپئن ارشد ندیم نے سپورٹس بورڈ پنجاب کا ممبر بننے پر وزیرکھیل پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپورٹس کی ترقی کےلئے ہم سب ملک کر کام کریں گے،ہمارا مقصد نئے کھلاڑی سامنے لانا ہے میں سپورٹس بورڈ پنجاب کے ساتھ ہوں ،

ریسلنگ ایسوسی ایشن کے صدر ارشد ستار نے کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب نے سپورٹس کی ترقی کےلئے ماضی میں بھی شاندار اقدامات کیے ہیں لیکن اب ہم مل کر نئے کھلاڑی سامنے لانے اور سپورٹس کے فروغ کےلئے بھرپور کردار ادا کریں گے،سپورٹس کی ترقی کےلئے بورڈ ممبران نے مختلف تجاویز بھی دیں۔

جواب دیں

Back to top button