سیاسیات

تحریک انصاف کا احتجاج کا اعلان٬ پنجاب میں 144 نافذ

پنجاب حکومت نے امن و امان کی موجودہ صورتحال کی روشنی میں صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی اور اس طرح صوبے میں احتجاج اور عوامی اجتماعات پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جیل میں قید اپنے رہنما عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے آج ملک گیر احتجاج کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق دفعہ 144 فوری طور پر نافذ کر دی گئی ہے اور یہ 7 دن تک نافذ رہے گی۔

پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 حکام کو عوامی مفاد میں ایسے احکامات جاری کرنے کا اختیار دیتی ہے جو ایک مخصوص مدت کے لیے کسی سرگرمی پر پابندی لگا سکتے ہیں۔ اگرچہ پابندی عائد کرنے کی کوئی خاص وجہ نہیں بتائی گئی تاہم نوٹس جاری کرنے والے سیکریٹری نور الامین مینگل نے حکم نامے میں لکھا کہ پنجاب میں دفعہ 144 کے تحت کارروائی کے لیے مناسب بنیادیں موجود ہیں۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ جلسے، اجتماعات، دھرنے، ، جلوس، مظاہرے، احتجاج اور اس طرح کی دیگر سرگرمیوں پر فوری طور پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

جواب دیں

Back to top button