سیاسیات

چچا وفاق میں اور بھتیجی پنجاب میں کالے قوانین لاگو کر رہی ہے، بیرسٹر سیف

خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ چچا وفاق میں اور بھتیجی پنجاب میں کالے قوانین لاگو کر رہی ہے۔

اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ شریف فیملی ملک کو بنانا ریپبلک بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی۔

بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی انسان دشمن قانون کا راستہ روکنے کے لیے صحافی برادری کے ساتھ کھڑی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی سے منظور ہونے والا ہتک عزت بل قانون بن گیا تھا، قائم مقام گورنر ملک محمد احمد خان نے بل پر دستخط کردیے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں صحافتی تنظیموں کے تحفظات اور اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود پنجاب اسمبلی میں ہتک عزت بل 2024 منظور کرلیا گیا تھا۔

جواب دیں

Back to top button