سیاسیات

بھارتی انتخابات پر فواد چودھری کا ردعمل

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بھارت میں ہونے والے انتخابات اور اس کے نتائج پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

لاہور میں مقامی ہوٹل میں بھارتی انتخابات کے جنوبی ایشیا پر اثرات کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ بھارت میں مسلم دشمنی میں کمی نہ آئی تو ترقی نہیں ہوگی، ریاست اپنے شہریوں کو عزت نہیں دے گی تو اس کی اپنی عزت نہیں ہوگی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ انتخابات میں بھارت کے 60 فیصد سے زائد رائے دہندگان نے ووٹ کاسٹ کیا۔ مودی اپنے نعرے کے مطابق 400 سیٹیں نہیں جیت سکے، بی جے پی کی 611 کروڑ روپے کی مالی مدد کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی انتخابات کے دوران آئی ٹی رولز کو تبدیل کیا گیا، راہول گاندھی کو مودی کی توہین پر 2 سال قید کی سزا دی گئی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ مودی کے دور میں 2 وزرائے اعلی کو قید کیا گیا، ریاست اپنے شہریوں کو عزت نہیں دے گی تو اس کی اپنی عزت نہیں ہوگی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ مودی کا 5 سال پورے کرنا مشکل لگتا ہے، مڈ ٹرم پول ہوگا تو راہول وزیراعظم ہوگا
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اگلے 15سال میں پانی بنیادی مسئلہ ہوگا، اس پر دونوں ملکوں کو مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور جنرل باجوہ بھارت سے بات کرنا چاہتے تھے، مقبوضہ کشمیر میں پڑھی لکھی اور اچھی قیادت آئی ہے، 2016ء کے بعد سارک کانفرنس نہیں ہوئی،

جواب دیں

Back to top button