سپورٹس
پاکستانی کرکٹ اس دن تباہ ہونا شروع ہوئی جس دن نیا پاکستان بنا: سکندر بخت پھٹ پڑے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر سکندر بخت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی امریکا کے ہاتھوں شکست پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کرکٹ اس دن سے تباہ ہونا شروع ہوئی جس دن سے نیا پاکستان بنا۔
قومی کرکٹر احمد شہزاد نے پاکستان کی امریکا کے ہاتھوں شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کی امریکا سے شکست اپ سیٹ شکست نہیں، ہم آئرلینڈ، نیدر لینڈ، زمبابوے اور اب امریکا سب سے ہار چکے ہیں۔
احمد شہزاد کا کہنا تھا پاکستانی کرکٹ ٹیم کا حال وہی ہونے والا ہے جو ہاکی ٹیم کا ہو گیا تھا، پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ تباہ ہوچکی، بنیاد مضبوط نہیں ہوتی تو ایسے ہی نتائج سامنے آتے ہیں۔







