ColumnFayyaz Malik

مریم نواز شریف کی حکومت کے 100دن

فیاض ملک
مریم نواز نے رواں برس 26جنوری کو پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ کا حلف اٹھاتے ہوئے اسی دن کی تقریر میں کہا تھا کہ پنجاب کی تعمیر و ترقی کیلئے وہ کام آج اور ابھی سے شروع کر رہی ہیں، بطور وزیر اعلی پنجاب انکی حکومت کے100 دنوں کی کارکردگی نے ثابت کیا کہ انہوں نے26جنوری کو ان کی جذباتی یا سیاسی تقریر نہیں تھی بلکہ انہوں نے حقیقی معائنوں میں پنجاب کو عوامی فلاح و بہبود اور تعمیر و ترقی کی روشن منزلوں پر گامزن کرنے کیلئے عملی اقدامات کئے، مریم نواز کی وزارت اعلیٰ کے پہلے 100دنوں میں اگر ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تو اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ انہوں نے جہاں صحت، تعلیم، امن و امان اور تعمیر و ترقی سمیت دیگر شعبوں کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے وہیں مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کو بڑے ریلیف فراہم کئے۔ تاریخ گواہ ہے کہ ہمیشہ وہی ملک ترقی کرتا ہے جس کے عوام خوشحال ہوں کیونکہ عوام کی خوشحالی کے بغیر ترقی کا تصور ایسے ہی ہے جیسے بلی کو چھیچھڑوں کے خواب، اور یہ سچ بھی ہے کہ ملک ترقی کرے گا تو ہی عوام خوشحال ہوں گے، ترقی کا اصل راز یہی ہے کہ سب سے پہلے عوام کو خوشحال بنایا جائے تاکہ وہ اپنی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کی فکر سے آزاد ہو سکیں اور اپنی پریشانیوں و مشکلات سے نکل کر بہتر انداز میں ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں، بہر حال یہ سچ ہے کہ پنجاب کے اس پہلی خاتون وزیر اعلیٰ کو متحرک دیکھ کر بہت اطمینان ہوتا ہے کیونکہ انہوں نے عوامی فلاح و بہبود کے بہترین اقدامات اور شاندار ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کرکے ایک نئی مثال قائم کر دی ہے، اب اگر مریم نواز کے بطور وزیراعلیٰ پنجاب کئے جانے والے اہم اقدامات اور منصوبوں پر ایک نظر ڈالی جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ ان 100دنوں میں انہوں نے روایتی سیاستدانوں کی طرح نہ آئی جی پنجاب کو بدلا اور نہ ہی چیف سیکرٹری کو بدلا گیا، نہ ہی دیگر محکموں میں سیاسی بنیادوں پر افسران کی ٹرانسفرز پوسٹنگ کی کھیل کھیلا، جس کا واضح ثبوت یہ کہ ابھی بھی پنجاب میں زیادہ تر وہی آفیسر تھے جنکی ان سے پہلے کی حکومت میں پوسٹنگ ہوئی تھی، ان100دنوں میں پنجاب کی بیوروکریسی اور پولیس سمیت دیگر سرکاری اداروں میں صرف اور صرف کام ہوا ہیں، صحت، تعلیم اور دیگر شعبوں کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے گئے، سب سے پہلے مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کو ترجیحی بنیادوں پر بڑے ریلیف دیتے ہوئے روٹی کی قیمت 20سے کم کرکے 14روپے مقرر کی، 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 1300جبکہ 10کلو تھیلے کی قیمت میں 600 سے 700 روپے تک کمی کی گئی، ان کے اس اقدام سے مہنگائی کی چکی میں پسے ہوئے عام شہری نے سکھ کا سانس لیا، عظیم باپ کی اس عظیم بیٹی نے صحت کے حوالے سے عام عوام کو درپیش مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب کی پہلی ایئر ایمبولینس کا آغاز اور نواز شریف کینسر اسپتال بنانے کا اعلان کیا، اسپتالوں میں ادویات کی فراہمی سے لیکر گھرکی دہلیز تک ادویات پہچانے کے عملی اقدامات کیے، یہی نہیں فیلڈ ہسپتال پراجیکٹ، 200کلینکس آن وہیلز اور 6ارب روپے سے کینسر کے مریضوں کیلئے مفت ادویات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا، صحت کارڈ کو اپ گریڈ کر کے عملی اجرا کیلئے مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، تاکہ اس کو عوام کیلئے ہر صورت سودمند بنایا جاسکے۔ حکومت پنجاب تھیلیسیمیا کے بچوں کو انتقال خون کی سہولیات کیلئے ہر ڈویژن میں سٹیٹ آف دی آرٹ تھیلیسیمیا سینٹرز قائم کرے گی اور بروقت علاج کیلئے تھیلیسیمیا پر کی گئی قانون سازی پر عملدرآمد کرایا جائیگا، اسی طرح اپنی حکومت کے100 روز کے دوران مریم نواز نے کسان کارڈ متعارف کروایا، جس میں کاشتکاروں کو سالانہ400 ارب روپے فراہم کیے جائیں گے، ’’ پنجاب کسان بنک ، گرین ٹریکٹر سکیم ، ہارویسٹر اور زرعی آلات کی مقامی سطح پر تیاری ، آئل سیڈ پروموشن پروگرام ‘‘ کے اعلان کے ساتھ ساتھ کاشتکاروں کو آسان قرضوں کیلئے پنجاب کسان بینک قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا، یہی نہیں وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ٹریکٹر پر محض چھ لاکھ روپے سبسڈی کی تجویز مسترد کرتے ہوئے چھوٹے ٹریکٹر پر 70فیصد اور بڑے ٹریکٹر پر 50فیصد سبسڈی دینے کی ہدایت کی، اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 400ارب روپے کا کسان پیکیج دیا جارہا ہے جس کے ذریعے کاشتکاروں کو زرعی مداخل کے علاوہ دیگر مراعات اور سہولتیں بھی دی جائے گی ، اسی طرح انہوں نے ملک کے پہلے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن میری آواز، مریم نواز کا افتتاح کیا، دستک ایپ اور لاہور میں 100جدید ایمرجنسی پینک 15 بٹن کا بھی اجرا کیا۔ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ آئندہ چند سالوں میں اس جدید ترین نظام پورے ملک میں اشد ضرورت ہوگی، اور یہ بھی ایک اچھی خبر ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی طور پر اقدامات کرتے ہوئے سیف سٹی اتھارٹی کی طرف خصوصی توجہ دے رہی ہیں اور اس حوالے سے انہوں نے واضح بھی کر دیا ہے کہ اس منصوبے کیلئے فنڈز کی کمی کو کسی بھی صورت میں آڑے نہیں آنے دیا جائے گا، پنجاب حکومت ہر قیمت پر سیف سٹی اتھارٹی کے منصوبے کو تحصیل کی سطح تک لیجانا چاہتی ہے اور اگلے دو برسوں میں پنجاب کی تمام تحصیلوں میں بھی اس منصوبے کا آغاز ہو جائے گا۔ ان 100دنوں میں 8ارب کی لاگت سے انسداد سموگ پروگرام،500زرعی گریجوایٹس کی بھرتی، 445ملین روپے کے مری امپروومنٹ پلان پر عملدرآمد کے ساتھ پلانٹ فار پاکستان پراجیکٹ اور جھینگا ایکوا کلچر فارمنگ پراجیکٹ کا بھی آغاز کیا گیا ہے، اسی طرح 30ارب کی لاگت سے مستحق گھرانوں کیلئے رمضان پیکیج، ستھرا پنجاب پروگرام کا آغاز، میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور اور واسا کی 397سکیموں کی منظوری دی گئی، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تعلیم دوست اقدام کا آغاز کرتے ہوئے 20ہزار موٹر سائیکلوں کی بلاسود اقساط پر فراہمی کیلئے آغاز کر دیا۔ اسکیم کے تحت 19000پٹرول موٹر سائیکلیں اور 1000الیکٹرک بائیکس طلباء میں تقسیم کی جائیں گی، جن کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے کیا جائے گا۔ اس اسکیم میں طالبات کیلئے مخصوص کوٹہ ہے، پہلی چیف منسٹر پنجاب پنک گیمز 2024ء اور محکمہ سوشل ویلفیئر کی تحت ہمت کارڈ کا آغاز کیا، جس کے تحت پنجاب حکومت کی جانب سے، سپیشل افراد کو مالی خودمختاری کیلئے ایک سے2 لاکھ روپے قرضہ دیا جائیگا۔ اسی طرح پتنگ بازی میں دھاتی ڈور بنانے ، بیچنے اور خریدنے والوں کیخلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈائون کا آغاز کرایا، بلکہ تعلیمی اداروں میں منشیات کی ترسیل روکنے کیلئے فول پروف میکنزم تیار کرنے پر بھی اتفاق ہوا کہ بڑے منشیات فروشوں کے خلاف ناقابل تردید ثبوت کے ساتھ کیس بنائے جائیں ،زیادتی کے کیس میں ملزم کو سزا دیکر نشان عبرت بنا یا جائے۔ بلاشبہ پنجاب میں کئی سالوں بعد ایک ایسا متحرک اور قابل وزیر اعلیٰ دیکھنے کو ملی ہے جسکی دل کھول کر تعریف کر نے کو جی چاہتا ہے اور وہ اس ستائش کے قابل بھی ہے، مریم نواز شریف کی 100دنوں کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے نہ صرف اپنے بلکہ بیگانے بھی انکی کارکردگی کے معترف ہوچکے ہیں، ان 100دنوں میں انہوں نے اتنے بڑی کاموں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے جو ماضی میں کئی سال سے التواء کا شکار تھے، بہرحال بطور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے اقتدار کے گزرے ہوئے100دنوں میں ہونے والے نمایاں کاموں کی صرف ایک غیر معمولی جھلک ہے، کارکردگی اور کامیابیوں کی داستان اس تحریر سے بھی بہت زیادہ طویل ہیں ، بلاشبہ محنت اور لگن سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے اور بہت سی کامیابیاں سمیٹنے والی مریم نواز شریف نے ثابت کیا ہے کہ وہ واقعی ایک عظیم باپ کی عظیم بیٹی ہے۔

جواب دیں

Back to top button