جرم کہانی
کراچی میں پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈ نے کچرا چننے والے بچے کو گولی ماردی

سینٹرل میں گارڈ گردی کا ایک اور افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں سفاک پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈ نے کچرا چننے والے بچے کو گولی ماردی۔
پولیس کے مطابق واقعہ سرسید تھانے کی حدود میں نارتھ کراچی میں پیش آیا ، جہاں گارڈ اور بچے کے درمیان کچرا اٹھانے پر بحث ہوئی تھی، بحث کے دوران پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈ نے گولی چلا دی۔ گولی بچے کے پیٹ میں لگی ہے، جسے اسپتال منتقل کردیا ہے۔ دوسری جانب پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈ فائرنگ کے بعد فرار ہوگیا، گارڈ کی شناخت رمضان کے نام سے ہوئی ہے، گارڈ رمضان پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنی ایاز ٹو کا ملازم ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے گارڈ کی تلاش شروع کردی گئی ہے، پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنی کے افسران کو تھانے طلب کرلیا ہے۔







