جرم کہانی

کرایہ دار خاتون سے زیادتی کرنے کے الزام پر مالک مکان کو گرفتار

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ہنجر وال ڈولفن اسکواڈ نے کارروائی کر کے کرایہ دار خاتون سے زیادتی کرنے کے الزام پر مالک مکان کو گرفتار کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق زیادتی کا واقعہ لاہور کے علاقے ہنجروال رانا ٹاؤن میں پیش آیا، خاتون نے پولیس ایمرجنسی ون فائیو پرکال کی۔
ڈولفن ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ ہنجروال پولیس کےحوالے کر دیا۔

سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) ڈولفن زوہیب رانجھا کا کہنا ہے کہ خواتین اور بچوں کا جنسی استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں

جواب دیں

Back to top button